الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 12 اکتوبر تک تمام انتظامی تیاریاں مکمل کی جائیں گی، ڈی لمیٹیشن کمیٹیاں 13سے31 اکتوبر تک حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست تیار کریں گی جبکہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرسکیں گے جبکہ ڈی لمیٹیشن اتھارٹیز یکم دسمبر تک اعتراضات نمٹائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 8 دسمبر کو شائع کی جائے گی۔