خیبر پختونخوا پولیس نے لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔ ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔
ڈرون تقریباً 10 کلو میٹر تک کے دائرے میں مسلسل ایک گھنٹے تک 36 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق ڈرون پر نائٹ وژن اور حرارتی کیمروں سمیت ٹیئر گیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جا سکتے ہیں۔ ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے، لمبائی دو میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
یہ ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور ایک ہزار میٹر کی بلندی تک آپریشن کر سکتا ہے۔
سی پی او کے مطابق ڈرون 10 کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں 6 عدد 61 ملی میٹر اور 4 عدد 81 ملی میٹر مارٹر لادنے کی گنجائش بھی موجود ہے۔ لیزر سسٹم 30 سے 1800 میٹر تک فاصلے کی پیمائش کر سکتا ہے۔
سی پی او کے مطابق ڈرون دن اور رات دونوں اوقات میں آپریشن کر سکتا ہے اور یہ جدید آٹو انفارمیشن سسٹم سے بھی لیس ہے، جو پولیس کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سیکیورٹی آپریشنز میں مدد فراہم کرے گا۔