• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن نے ایف بی آر کے نام پر جمع 28 ارب روپےکا ٹیکس خود استعمال کیا، سیکریٹری نجکاری کمیشن کا انکشاف


فوٹوز فائل
فوٹوز فائل

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ قومی ایئرلائن نے ایف بی آر کے نام پر 28 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا کیا اور خود استعمال کر لیا، پی آئی اے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 28 ارب روپے کھا گئی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری کا عمل جاری ہے، جسے دسمبر تک مکمل کرلیں گے، امید ہے کہ اس بار قومی ایئر لائن کی بولی اچھی لگے گی، نجکاری کے لیے 4 کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

رکن کمیٹی بلال احمد خان نے سوال کیا کہ قومی ایئر لائن کے ملازمین کے تحفظات کے لیے کیا کیا گیا ہے؟

سیکریٹری نجکاری کمیشن نے کہا بڈرز کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے کہ ملازمین مخصوص عرصے تک برقرار رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید