• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کا الزام ایک جماعت اور ایک فیصلے کو نہیں دیا جاسکتا: سلمان اکرم راجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا الزام ایک جماعت اور ایک فیصلے کو نہیں دیا جاسکتا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردی کی جڑیں بہت گہری ہیں، خیبرپختونخوا کا صوبہ 40 سال سے لہولہان ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ دہشت گردی ایک دن کی پیداوار نہیں ہے، ہم سب پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ہم کہتے ہیں کہ ہماری آواز کو سنیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ آپ آئین اور قانون کو توڑتے ہیں، این ایف سی ایوارڈ کی رقم ہمیں نہیں ملی، تبدیلی کا مقصد ایک نئی شروعات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں گورننس کو بہتر کرنا ہے، آج کہا جارہا ہے کہ گورنر راج لگایا جائے گا، آج ایسا بالکل نہیں ہو گا، کیا ہم نے دہشت گرد صوبے میں گھسائے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جو الزامات لگائے گئے اس کی کوئی بنیاد نہیں،  ہم کہتے ہیں جامع حکمت عملی بنا دیں، ہم کہتے ہیں کہ جو معصوم آپریشن میں شہید ہوتے ہیں وہ نہ ہو۔ ہم دہشت گرد کو دھرتی سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید