• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاررفلم ……

سر، میں نے سڑک نامی ایک ہارر فلم لکھی ہے۔

کراچی کاایک نوجوان مجھے اپنی فلم کا اسکرپٹ سنا رہا تھا۔

فلم میں ہیرو اور سڑک کے درمیان ہمیشہ جنگ چھڑی رہتی ہے۔

وہ اپنی ماں کو بروقت اسپتال نہیں پہنچاپاتا کہ سڑک زیر تعمیر ہوتی ہے،

ہیرو کی بہن کی بارات واپس لوٹ جاتی ہے،

کیوں کہ سڑک وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے بند ہوتی ہے،

جب کلائمکس میں ہیرو ہیروئن کو بچانے نکلتا ہے،

تو خبر ملتی ہے کہ احتجاج کی وجہ سے…آج پھر سڑک بند ہے۔

میں اٹھ کھڑا ہوا: سوری نوجوان، میں یہ فلم نہیں بنا سکتا۔

مگر کیوں سر؟وہ گھبرا گیا۔

’’کیوں یہ ہارر نہیں، حقیقی فلم ہے،

اور ہم حقیقت سے نظریں چرانے کے عادی ہیں۔‘‘

تازہ ترین