• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیاب افراد کی چند بنیادی عادتیں

کامیاب لوگوں میں چند بنیادی نوعیت کی عادتیں ہوتی ہیں، جنہیں وہ مستقل اپنائے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ وہ دوسروں سے ممتاز ہوں۔

زندگی میں انتہائی کامیاب رہنے والے افراد اپنے دن کا آغاز بامقصد نیت اور نظم و ضبط کے ساتھ کرتے ہیں۔

کامیاب لوگ پرفیکشن کے بجائے پروگریس کو اہمیت دیتے ہیں، وہ زندگی میں مسلسل ترقی کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

انتہائی کامیاب افراد اپنے وقت کا دانشمندانہ طور پر استعمال کرتے ہیں اور خود کو ہمیشہ سیکھنے اور بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔

کامیاب لوگ ہمیشہ مثبت اور باحوصلہ افراد کی صحبت اختیار کرتے ہیں، ان ہی عادتوں کی وجہ سے وہ ہمیشہ سوچ، فیصلوں اور رویے سے دیگر افراد کو متاثر کرتے ہیں۔

انتہائی کامیاب لوگ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کےلیے دراصل ان ہی عادتوں کو مستقل طور پر اپناتے ہیں تاکہ وہ پرسکون، متوازن اور فوکس رہتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید