• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو، پاکستانی ویمنز ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے کولمبو میں ایک اور بھرپور ٹریننگ سیشن کیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھی خوب پریکٹس کی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اب تک تین میچز کھیل چکی ہے، چوتھا میچ بدھ کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹر ایمان فاطمہ نے اپنی 21ویں سالگرہ ٹیم کے ساتھ منائی، ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ کیک کاٹا، ساتھی کھلاڑیوں نے ایمان فاطمہ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید