کراچی(جنگ نیوز)امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں اب تک 8جنگیں رکوا چکا ہوں ،پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بتایا کہ میں لاکھوں لوگوں کی جانیں بچا چکا ہوں ، یوکرین جنگ رکوانے کی بھی کوششیں کررہا ہوں ، بھارت اور پاکستان جوہری جنگ کے قریب تھے، جنگ میں 7طیارے گرائےگئے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بھارت سے خوش نہیں تھا وہ روس سے تیل خرید رہا ہے ، اب معاملہ طے ہوگیا ہے ، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے ۔