یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اس بار اپنی روایتی فوجی وردی ترک کر کے ایک سیاہ کوٹ پہننے کو ترجیح دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز یوکرینی ہم منصب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ٹرمپ نے اس ملاقات کے دوران زیلینسکی کو مظاطب کرتے ہوئے ہلکے پھلکے انداز میں کہا، ’آپ اس کوٹ میں خوبصورت نظر آ رہے ہیں، یہ کوٹ واقعی بہت اسٹائلش ہے، یہ کوٹ مجھے پسند آیا ہے۔‘
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ زیلینسکی نے ٹرمپ سے ملاقات میں لباس کا انداز بدلا ہو۔
رواں سال اگست میں زیلینسکی کی صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں یورپی رہنما بھی شریک ہوئے تھے، اس دوران بھی زیلینسکی نے فوجی وردی کے بجائے ایک منفرد لباس زیب تن کیا تھا جسے ٹرمپ کی جانب سے پذیرائی ملی تھی۔
اس سے قبل رواں سال فروری میں ٹرمپ نے زیلینسکی سے ملاقات کے دوران طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ وہ (زیلینسکی) آج خاص لباس میں آئے ہیں کیونکہ زیلینسکی نے اس ملاقات میں فوجی لباس پہن رکھا تھا۔