• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافر پریشان

سعودی عرب میں نجی ایئر لائن کی پرواز کی عدم دستیابی پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا۔

پاکستان میں شہری ہوابازی کے ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایک بھی قابلِ پرواز طیارہ نہ ہونے پر ایئرلائن کا فضائی آپریشن معطل ہے۔

نجی ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ سعودی عرب میں پرندہ ٹکرانے سے گراؤنڈ ہونے والا طیارہ مرمت کے بعد قابل پرواز  ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ نے مزید بتایا کہ معطل ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں اور درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے مسافروں کو وطن واپس لانے کی اجازت دی جائے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں محصور مسافروں نے بتایا کہ ان کے پاس پیسے ختم ہوچکے ہیں اور وہ 10 دن سے ایک کمرے میں محصور ہیں۔

قومی خبریں سے مزید