کراچی (اسد ابن حسن) سرین ایئر کا پروازوں کی معطلی کا لائسنس عارضی طور پر 14 یوم کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ ہلال حسنات نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے مذکورہ ایئر لائن کے وہ مسافر جو اس ایئر لائن سے غیر ممالک سے واپس آنے تھے وہ مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ ایئر لائن بیجنگ ابوظہبی، شارجہ اور دبئی کے لئے پروازیں آپریٹ کرتی تھی اور لائسنس کی معطلی کے بعد کیونکہ آپریشن بند ہو گیا اور وطن واپس آنے والے پھنس گئے ہیں۔