بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 21 لاکھ روپے کا چالان ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انمول سنگھل نامی شہری کو جب چالان موصول ہوا تو اسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا، کیونکہ اس کی موٹر سائیکل 1 لاکھ کی ہے اور چالان 21 لاکھ کا ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ سنگھل نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا اور اس کے پاس ضروری دستاویزات بھی نہیں تھیں۔
پولیس نے سنگھل موٹر سائیکل ضبط کر لیا اور چالان میں 20 لاکھ 74 ہزار بھارتی روپے لکھ دیا۔
چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر رقم درست کرتے ہوئے 4 ہزار کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ غلطی اس سب انسپکٹر کی جانب سے ہوئی جو چالان جاری کر رہا تھا، اس کی وجہ موٹر وہیکلز ایکٹ کی سیکشن 207 کے تحت چالان جاری کیا گیا، لیکن سب انسپکٹر نے موٹر وہیکلز ایکٹ کا ذکر کرنا بھول گیا۔ اس وجہ سے 207 اور Rs 4,000 ایک ساتھ مل کر 20,74,000 بن گئے۔
پولیس نے واضح کیا کہ شہری کو صرف 4,000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔