• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی جے یو آئی کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کو امن جرگے میں شرکت کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی کا وفد پشاور میں جے یو آئی کے سیکریٹریٹ پہنچا اور پارٹی کی قیادت کو جنید اکبر کا خط دیا۔

اس موقع پر جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عطا الحق اور پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما علی اصغر نے میڈیا سے گفتگو کی۔

مولانا عطا الحق کا کہنا تھا کہ امن جرگہ سے متعلق پی ٹی آئی کے عزم کو سراہتے ہیں، جرگہ ہمارے صوبے کی روایت ہے، صوبائی شوریٰ کا اجلاس بلا کر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

علی اصغر نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت کو جنید اکبر کا خط دیا ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پرعزم ہیں کہ سب کی مشاورت سے آگے بڑھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید