• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ’نو کنگز‘ تحریک، ٹرمپ کیخلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی 

امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف ’نو کنگز‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں جبکہ چھوٹے شہروں میں بھی درجنوں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ 

سی این این کے مطابق ملک بھر میں 2,500 سے زائد مظاہرے متوقع ہیں جن میں لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی تارکینِ وطن کی بے دخلی کے لیے چھاپوں اور مختلف ریاستوں میں فوج کی تعیناتی پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی، احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ یہ احتجاج ایک ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب وفاقی حکومت شٹ ڈاؤن کا شکار ہے، ریپبلکن قانون سازوں اور وائٹ ہاؤس کا ڈیموکریٹس سے بجٹ بل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، جس کے باعث حکومتی امور معطل ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید