• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ کارساز،ہماری قیادت کو ختم کرنے کی سازش تھی،پیپلز پارٹی لاہور

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )سانحہ کارساز پیپلز پارٹی کی قیادت کو ختم کرنے کی سازش تھی،جن کارکنوں نے پارٹی کی خاطر جانوں کے نذرانے دئیے انکی خاطر سب متحد ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہارسانحہ کار ساز کی 18ویں برسی پر پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب پیپلز سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سانحہ کار ساز کی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے رانا جمیل منج،حاجی عزیز الرحمن چن ،چودھری ریاض،شاہدہ جبیں،میاں ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا اہتمام پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج اور نائب صدرچودھری ریاض نے کیا تھا دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور اسکی بقاء کیلئے قربانی دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم نے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سینہ تان کر پاکستان دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
کراچی سے مزید