• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا - اس موقع پر چیئر مین فرحت عالمگیر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال محی الدین، ایم ایس پی آئی سی عامر رفیق بٹ بھی ہمراہ تھے-خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال کے دورہ کے دوران مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا -خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں -اٹک سے صادق آباد تک عوام کو علاج معالجے کی بہترین اور بلا معاوضہ سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے
کراچی سے مزید