• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہروں کا ردعمل، ٹرمپ نے خود کو کنگ بنا ڈالا، اے آئی ویڈیو جاری

اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک اے آئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک جیٹ طیارہ اڑاتے دکھائی دیتے ہیں اور مظاہرین پر کچرا پھینکتے ہیں۔

امریکا کے 2700 شہروں میں No Kings کے عنوان سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں جس میں لاکھوں افراد شریک ہیں، جبکہ صرف شکاگو میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے احتجاج میں حصہ لیا۔

یہ مظاہرے تارکین وطن کی جبری بے دخلی اور ریاستوں میں فوج کی تعیناتی کے خلاف کیے جارہے ہیں، مظاہرین نے ٹرمپ حکومت کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے ٹرمپ انتطامیہ نامنظور کے نعرے لگائے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مظاہرین کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود کو بادشاہ نہیں سمجھتے۔

دوسری جانب ری پبلکن رہنماؤں نے ان احتجاج کو امریکا مخالف کارروائیاں قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

اسی دوران ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک 21 سیکنڈ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ ایک جنگی طیارے میں بیٹھے تاج پہنے نظر آتے ہیں۔

 ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹرمپ طیارے سے مظاہرین پر کچرا پھینکتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کے کپڑے گندے ہو جاتے ہیں اور موقع پر افرا تفری پھیل جاتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید