• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درویش کی نصیحت …

وہ کتابیں، جو تم بار بار پڑھنا چاہتے ہو،

وہ گیت، جو تم ہر بار سننا چاہتے ہو،

وہ فلمیں، جو تم ہر سوموار دیکھنا چاہتے ہو،

وہ شخص، جسے تم ہر شام ملنا چاہتے ہو،

اور وہ لمحے، جو تم بارہا جینا چاہتے ہو،

ان کی ایک فہرست بنا لو،

اور اس فہرست کو اپنے سینے سے لگا لو۔

ایک وقت آئے گا، جب زندگی کی بھاگ دوڑ سے تھک کر

گہماگہمی اور شور سے اکتا کر، سکون کی تلاش میں

تم کسی دریا کنارے سستانے کو بیٹھو گے،

اور تب تمہیں ادراک ہوگا کہ یہ فہرست

تمہارے جیون کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

تازہ ترین