• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ناگن چورنگی کے قریب 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب گزشتہ روز 2 افراد کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم ملزمان نے دکان پر فائرنگ کی جس سے شاہ احمد اور دکان کا ملازم جاں بحق ہو گئے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید