• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔

مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں، گرفتار ملزم کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ عدیل احمد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صبح 7 بجے کے بعد واقعے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا، تفتیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ بیروزگاری سے تنگ آکر دونوں بچیوں کو قتل کیا۔

قومی خبریں سے مزید