• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: آشوا مسجد کے بانی رکن کے قتل میں مبینہ طور پر بیٹا ملوث نکلا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

کینیڈا کے شہر آشوا میں واقع اسلامک سینٹر (مسجد) کے 80 سالہ بانی رکن کے قتل میں مبینہ طور پر بیٹا ملوث نکلا۔

مقتول 80 سالہ ابراہیم بالا کا 42 سالہ بیٹا صہیب بالا کو اپنے والد کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ قتل کا واقعہ 16 اکتوبر کو پیش آیا تھا، قتل کے محرکات سے متعلق تاحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید