• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش، بی جے پی وزیر نے بھارتی مسلمانوں کو ’نمک حرام‘ کہہ دیا

بی جے پی رہنما گری راج سنگھ
بی جے پی رہنما گری راج سنگھ

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی بہار الیکشن سے پہلے مذہبی کارڈ کھیلنے لگی، وفاقی وزیر نے بھارتی مسلمانوں ’نمک حرام‘ کہہ دیا۔

73 سالہ گری راج سنگھ نے بہار میں جلسے سے خطاب میں مسلمانوں کے حوالے سے کہا کہ ہم ’نمک حراموں‘ سے ووٹ نہیں لینا چاہتے۔

مرکزی حکومت کے وزیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس کے بعد بہار الیکشن کے دوران نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

ایک وائرل ویڈیو میں گری راج سنگھ نے بھارتی اقلیتی اکائی کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے باوجود وہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیتے۔

اس بیان پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر پر بہار الیکشن میں کامیابی کےلیے مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام لگایا ہے اور کہا کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے بی جے پی ہندو ، مسلم کارڈ کھیلتی ہے، ان کی سوچ اس سے آگے جا ہی نہیں سکتی۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما مرتنجے تیواری نے الزام لگایا کہ وفاقی وزیر جان بوجھ کر مذہبی منافرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ’بہار کے عوام ایسے رہنماؤں سے تنگ آ چکے ہیں، جو تلواریں بانٹنے کی سیاست کرتے ہیں‘۔

رکن پارلیمنٹ راجیش رنجن نے بھی گری راج سنگھ پر کڑی تنقید کی اور کہا  کہ ’بی جے پی لیڈر کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ آزادی کی جدوجہد میں غدار کون تھے؟‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید