وفاقی حکومت نے جعلی دستاویزات پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جعلی دستاویز پر مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے نادرا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں جعلی شناختی کارڈ منسوخ کیے اور ملزمان کو گرفتار کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔