• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ خودکشی کر لی

اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) عدیل اکبر کو زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی ماری ہے۔

دوسری جانب وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اسلام آباد کے پمز اسپتال پہنچ گئے۔

مبینہ طور پرخودکشی کرنے ولے ایس پی عدیل اکبر کی میت پمز اسپتال میں موجود ہے۔

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کانسٹیٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں اپنی ہی گاڑی کے اندر فائر لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید