• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: یورو اسٹار نے پہلی ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا آرڈر دیدیا

یورو اسٹار ٹرین کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا پہلا بیڑا خریدار جا رہا ہے۔ اس ٹرین کے راستے کے لیے لندن سینٹ پینکراس - پیرس اور برسلز - ایمسٹرڈیم کے درمیان چینل ٹنل استعمال ہونگے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ٹرینوں کی تیاری کے لیے 17 لاکھ پاﺅنڈ کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ یورو اسٹار کی طرف سے 30 ٹرینوں کے ابتدائی آرڈر کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ مزید 20 کے لیے آپشن موجود ہے مکمل طور پر اس برقی بیڑے کا نام یورو اسٹار سیلسٹیا رکھا جائیگا۔

آپریٹر کے موجودہ بیڑے کے 17 سنگل ڈیکر سیمنز بلٹ ( ای 320 ایس) کے مقابلے میں، نئی ٹرینوں میں 20 فیصد زیادہ سیٹیں ہوں گی، نچلی منزل مزید 16 سینٹی میٹر اونچی ہوگی، ڈبل ڈیکر ٹرینوں میں سنگل ڈیکر سے دوگنا زیادہ سیٹیں نہیں ہوتیں کیونکہ اندرونی سیڑھیوں کے لیے جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

دوسری طرف نئی ٹرینوں کی لیوری کا تعین نہیں کیا گیا، مسافروں کو سفری سہولتیں دینے کے لیے یورو اسٹار کے پاس 67 ٹرینیں ہونگی۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ 1950 اور 1960 کی دہائیوں میں ڈارٹ فورڈ اور چیئرنگ کراس کے درمیان لندن میں خدمات کے لیے دو ڈبل ڈیکر ایس آر کلاس ’فور ڈی ڈی‘ ٹرینوں کا ایک محدود ٹرائل کیا گیا تھا لیکن انہیں تنگ اور مہنگی سمجھا جانیکی بنا ئر پر 1971 میں واپس لے لیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید