• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا: ولادمیر پیوٹن

روسی صدر ولادمیر پیوٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
روسی صدر ولادمیر پیوٹن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ان کا ملک امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس امریکا یا کسی اور ملک کے دباؤ میں نہیں آئے گا۔

صدر پیوٹن نے واضح کیا کہ اگر روس کے اندر کوئی فوجی حملہ کیا گیا تو اس کا خاطر خواہ جواب دیا جائے گا۔

روسی صدر نے امریکا کی جانب سے لگنے والی معاشی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دوستانہ اقدام نہیں اور اس پر ردِعمل تو آئے گا، تاہم اس سے ہماری اقتصادی بہتری پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید