• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نئی مغربی پابندیوں کا جائزہ لے رہا ہے: کریملن

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف—فائل فوٹو
کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف—فائل فوٹو

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس نئی مغربی پابندیوں کا جائزہ لے رہا ہے اور اپنے مفادات کے مطابق کام کرے گا۔

یہ بات انہوں نے ماسکو سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ترجمان کریملن دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ابھی ان پابندیوں کا جائزہ لے رہا ہے جن کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یقیناً ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفادات کے لیے بہتر ہو، یہ ہماری حکمتِ عملی میں سب سے اہم بات ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم بنیادی طور پر کسی اور کے خلاف نہیں ہیں، ہم اپنے مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں اور ہم یہی کرنے والے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید