متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دباؤ پر بلدیاتی انتخابات کرائے گئے، کراچی ماسٹر پلان کی اتھارٹی لوکل گورنمنٹ سے چھین لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کراچی کسی ایک ادارے کے کنٹرول میں نہیں ہے، تمام اداروں کو یکجا کرنے کے لیے کراچی ماسٹر پلان کا نفاذ ناگزیر ہے، یہ ماسٹر پلان کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔
خواجہ اظہار نے مزید کہا کہ اگر کراچی ماسٹر پلان نافذ ہو جاتا تو پیپلز پارٹی کے وزرا کنگلے ہو جاتے، کیونکہ پھر کرپشن اور بے ضابطگیوں کے راستے بند ہو جاتے۔