• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: ڈاکٹر ندیم احمد نقوی

صفحات: 104، قیمت: 400 روپے

ناشر: ادارہ اردو سروس، غفور چیمبرز، عبداللہ ہارون روڈ، صدر، کراچی۔

فون نمبر: 3430525 - 0334

مصنّف کا تعلق کراچی سے ہے، مگر ایک عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں۔ مختلف اخبارات و جرائد میں ان کے مضامین شایع ہوتے رہتے ہیں، ایسے ہی56 مطبوعہ و غیر مطبوعہ مضامین کتابی صُورت میں پیش کیے گئے ہیں۔ اِن مضامین کے موضوعات سیاسی اور سماجی نوعیت کے ہیں، جن میں مصنّف نے اپنا نقطۂ نظر پیش کیا ہے۔

اِن خیالات سے اتفاق بھی کیا جاسکتا ہے، جب کہ اختلاف کی تو خاصی گنجائش موجود ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ زندگی کا بڑا حصّہ دیارِ غیر میں گزارنے کے باوجود، اپنی جنم بھومی، کراچی کو نہیں بھولے اور اپنے مضامین میں بار بار، مختلف جہتوں سے اِس شہر کو یاد کیا ہے۔

شہرِ قائد کا شاید ہی کوئی ایسا سیاسی یا عوامی ایشو ہو، جس پر اُنھوں نے اظہارِ خیال نہ کیا ہو، البتہ بہت سے مضامین کے مطالعے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دُور رہنے کی وجہ سے اُن تک درست معلومات نہیں پہنچ پائیں یا پھر اختصار کے سبب اپنی بات کُھل کر نہ لکھ پائے۔

سنڈے میگزین سے مزید