• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: میجر(ر) ایس جی جیلانی

صفحات: 192، قیمت: درج نہیں

ناشر: قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل، یثرب کالونی، بینک اسٹاپ، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

مصنّف مشرقی پاکستان کے پندرہ گورنرز کے اے ڈی سی رہے اور یہ سلسلہ کوئی اٹھارہ برس جاری رہا۔10 جولائی 1971ء کو اِس عُہدے سے سبک دوش ہوئے۔ اِن گورنرز میں چوہدری خلیق الزمان، میجر جنرل اسکندر مرزا، سرتھامس ایلز (قائم مقام)، جسٹس شہاب الدّین، جسٹس امیر الدّین، ابوالقاسم فضل الحق، سلطان الدّین احمد، ذاکر حسین، جنرل اعظم خان، غلام فاروق، عبدالمنعم خان، ڈاکٹر مزرا نور الہدیٰ، میجر جنرل مظفّر الدین، وائس ایڈمرل ایس ایم احسن اور لیفٹیننٹ جنرل ٹکا خان شامل تھے۔ 

اِن ناموں اور ملازمت کے مقام و دَورانیے سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مصنّف کس کس طرح کے رازوں کے امین ہوں گے کہ ایک پوری تاریخ اُن کی نظروں کے سامنے لکھی گئی، تاہم کتاب بہت’’بچ بچا‘‘ کر لکھی گئی ہے، مگر پھر بھی اِس کا مواد تحقیق کاروں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ کتاب اِس سے پہلے بھی شایع ہوچُکی ہے اور ایک زمانے میں اس کا خاصا چرچا بھی رہا۔

لیفٹیننٹ جنرل(ر) اعظم خان نے25 جون 1979ء کو تحریر کردہ پیش لفظ میں اِسے ایک حوالہ جاتی کتاب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ’’ یہ بات شدّت سے محسوس کی جا رہی تھی کہ ایک ایسی کتاب لکھی جائے، جو مشرقی پاکستان کے حوالے سے پڑھنے والوں کو معروضی انداز کا مواد مہیا کرے، جو بیرونی سیاسی نظریات سے پاک ہو۔‘‘ قلم فاؤنڈیشن کی جانب سے اِس طرح کی کتب کی دوبارہ اشاعت ایک بہترین سلسلہ ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید