• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایتھلیٹ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں

بھارت کی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایتھلیٹ روہنی کلام کی موت خودکشی لگ رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کلام کی چھوٹی بہن روشنی نے انہیں گھر میں لٹکا ہوا پایا اور گھر کے دیگر افراد کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ روہنی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی کا نوٹ نہیں ملا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کی بہن کا کہنا ہے کہ روہنی ایک پرائیویٹ اسکول میں مارشل آرٹس کی کوچ تھی، وہ حالیہ دنوں میں کام سے متعلق کافی دباؤ کا شکار تھیں۔ جہاں مبینہ طور پر اسے اسکول کی فیکلٹی اور خاص طور پر پرنسپل کی طرف سے ہراساں کیے جانے کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

واضح رہے کہ 35 سال کی روہنی کلام نے ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید