• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے سیریز، سری لنکا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی: ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ سری لنکا وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لینے کےلیے سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی ریکی ٹیم معمول کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔

سری لنکا کی ریکی ٹیم کو میچز کے وینیوز پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ٹرائی سیریز کے میچز جبکہ راولپنڈی میں ون ڈے سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان سری لنکا ون ڈے سیریز 11، 13 اور 15 نومبر کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں شیڈولڈ ہے۔ ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم زمبابوے ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید