• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف ٹی20 سیریز اہم، ورلڈ کپ قریب ہے، جنوبی افریقی کپتان

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز اہم ہے، دراصل ورلڈ کپ قریب ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونوون فریرا نے کہا کہ ٹی20 میں حال ہی میں جنوبی افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہمارے پاس باصلاحیت بیٹرز اور بولرز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فی الحال پچ نہیں دیکھی کیونکہ پریکٹس پر نہیں آیا تھا، پہلی ایک دو گیندوں کے بعد معلوم ہوگا کہ ٹی20 کی پچ کیسی ہے۔

فریرا نے مزید کہا کہ پاکستان کےخلاف ٹی20 سیریز اہم ہے کیونکہ ورلڈ کپ قریب ہے، پہلا میچ جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید