آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔
آسٹریلوی بولر ایلانا کنگ کی تباہ کن بولنگ کی بدولت جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی، آسٹریلیا نے ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ ملی لیکن اُن کی بیٹرز ایلانا کنگ کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکیں، ٹیم صرف 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
جنوبی افریقی کپتان لارا وولووارٹ 31 اور سنالو جافٹا 29 رنز کے ساتھ مزاحمت کر سکیں۔
ایلانا کنگ نے صرف 18 رنز کے عوض 7 شکار کیے، ایک، ایک وکٹ ایشلے گارڈنر، میگھان اور کم گارتھ نے حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 98 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں تین وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، بیتھ مونی نے 42 رنز بنائے، جارجیا وال 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔