پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو گول اسکور میں لیونل میسی سے بہت آگے نکل گئے۔
رونالڈو کے 950 گول مکمل ہو گئے، 40 سالہ اسٹار فٹ بالر نے پروفیشنل کیریئر کا 950 واں گول عرب لیگ میں اسکور کیا۔
رونالڈو نے النصر کی طرف سے الحزم کے خلاف گول کیا اور میچ میں النصر نے کامیابی بھی حاصل کی۔
کرسٹیانو رونالڈو پروفیشنل فٹ بال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں جبکہ اُن کے بعد لیونل میسی ہیں۔
پرتگال کے اسٹار فٹ بالر رونالڈو کو لیونل میسی پر 59 گول کی برتری حاصل ہے، جن کے گولز کی مجموعی تعداد 891 ہے۔