• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک نے اذہان کی سالگرہ پر بیٹے کے ہمراہ خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ اس کی سالگرہ منائی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شعیب ملک نے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بیٹے اذہان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ اپنے پسندیدہ دن کو سب سے عزیز کے  ساتھ مناتے ہوئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ سالگرہ مبارک، اذہان! تمہاری زندگی خوشیوں سے بھرپور اور طویل ہو۔

اس کے ساتھ شعیب ملک نے بیٹے کے ہمراہ گالف کھلینے کے ساتھ خوب موج مستی کرتے ہوئے اس کے ساتھ تصاویر بھی بنائیں، اس موقع پر دونوں باپ بیٹے کافی خوش نظر آرہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید