• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ساؤتھ افریقا ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارت اور ساؤتھ افریقا کےدرمیان ٹیسٹ میچ میں کھانے سے پہلے چائے کا وقفہ ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار چائے کا وقفہ کھانے کے وقفے سے پہلے ہو گا، گوہاٹی ٹیسٹ کے لیے دونوں بورڈز نےمتفقہ طور پر چائے کا وقفہ پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ گوہاٹی میں سورج جلد طلوع اور غروب ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت اور ساؤتھ افریقا کے درمیان گوہاٹی ٹیسٹ میچ 9 بجے شروع ہو گا، 11 بجے سے 11 بجکر 20 منٹ تک چائے کا وقفہ ہو گا۔

دوسرا سیشن 11 بجکر 20 منٹ سے 1 بجکر 20 منٹ تک کھیلا جائے گا جس کے بعد کھانے کا وقفہ ہو گا۔ تیسرا سیشن 2 بجے سے 4 بجے تک کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے 26 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید