• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں آگ لگنے سے کئی جھونپڑیاں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 10 میں آگ لگنے سے متعدد جھونپڑیاں لپیٹ میں آگئیں۔

فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ 5 فائر ٹینڈرز نے 2 گھنٹوں  کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ بجلی کی تاروں کے ٹکرانے پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی جو جھگیوں میں موجود سلینڈر پھٹنے سے مزید پھیل گئی۔

آگ سے خانہ بدوشوں کا سامان اور کئی موٹر سائیکلیں بھی جل گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ حکام نے مزید بتایا ہے کہ آگ سے کئی مویشی جھلس گئے۔

قومی خبریں سے مزید