• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوال ……

’’امریکا کا زوال قریب ہے۔‘‘ مجو قصائی نے اعتماد سے کہا۔

’’تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو؟‘‘ میں نے حیرت سے پوچھا۔

’’وہاں جمہوریت اور انصاف ہے، تعلیم ہے، سسٹم ہے۔‘‘

وہ مسکرایا: ’’یہ سب باتیں بے معنی ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ وہاں خاندانی نظام تباہ ہوگیا ہے۔

سیاہ فاموں سے نفرت، مسلمانوں سے تعصب برتا جاتا ہے۔‘‘

’’اچھا، لیکن اگر کوئی امیگرینٹ، پروگریسو، مسلمان

نیویارک کا میئر منتخب ہوجائے، تب بھی یہی کہو گے؟‘‘

مجو نے مکا لہرایا : ’’ایسا کبھی نہیں ہوسکتا۔‘‘

میں: ’’زہران ممدانی کا نام سنا ہے؟ کبھی اخبار پڑھ لیا کرو۔‘‘

’’سوری، میں اخبار نہیں پڑھتا۔‘‘ مجو نے بے پروائی سے کہا۔

’’صرف ٹک ٹاک دیکھتا ہوں۔‘‘

تازہ ترین