• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب اور اہلِ پنجاب علامہ اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور دیا اور قوم کی سمت متعین کی، اقبال کے افکار نے قائداعظم محمد علی جناح کے قافلے کو منزل کی طرف رواں دواں رکھا۔

مریم نواز نے کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کے لیے اپنی شاعری میں فکر انگیز پیغام دیا اور قوم کو خودداری، اعلیٰ اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اور جمہوریت کا درس دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسفۂ خودداری پر عمل دراصل علامہ اقبال سے اظہارِ محبت کا بہترین طریقہ ہے، جبکہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر عمل کرنا ہی انہیں حقیقی خراجِ تحسین پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں بحیثیتِ قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا چاہیے، کیونکہ علامہ اقبال کے تصورِ پاکستان کو سمجھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید