سینیٹ آف پاکستان کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد سے جاری سینیٹ ایجنڈے کے مطابق کل ہونے والے سینیٹ اجلاس میں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے لیے تعزیتی ریفرنس پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سینیٹ کے رکن اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی کا گزشتہ روز علالت کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔