• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار کا ضلع کچہری دھماکے پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ضلع کچہری دھماکے پر 3 روزہ سوگ اور کل اسلام آباد کی عدالتوں میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ 

ایک بیان میں اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق وکلاء کل عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ 

اسلام آباد بار نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے، آئی جی اور ضلعی انتظامیہ اسلام آباد ضلع کچہری کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید