• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کی وفاق کیخلاف آئینی درخواست، 27ویں ترمیم چیلنج

جسٹس جواد ایس خواجہ(فائل فوٹو)۔
جسٹس جواد ایس خواجہ(فائل فوٹو)۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وفاق کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی۔ 

جسٹس جواد ایس خواجہ نے درخواست آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی ہے، جس میں 27ویں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق سپریم کورٹ کا آئینی دائرہ اختیار کسی اور عدالت یا فورم کو منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئین میں ایسی کسی ترمیم کو کالعدم قرار دے جو سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار کم کرے۔ 

اس میں مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے فیصلے تک 27ویں ترمیم کے متنازعہ حصوں پر عملدرآمد روکا جائے۔

قومی خبریں سے مزید