وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 28ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی اداروں سے متعلق معاملات طے کیے جائیں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصطفیٰ کمال، پی ٹی آئی کے عمیر نیازی اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بلدیاتی اداروں سے متعلق کچھ معاملات پر پیپلز پارٹی کے اعتراضات ہیں، جنہیں دور کرکے ہی ترمیم لائی جائے گی۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 28ویں ترمیم میں بلدیاتی اداروں سے متعلق معاملات طے کرلیے جائیں گے۔
اس موقع پر عمیر نیازی نے کہا کہ بلدیاتی معاملات پر حکمران اتحاد کی دونوں بڑی جماعتوں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لڑائی ہوگی۔