• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر مودی اینٹی مسلم ہوتے تو پاکستان ختم ہو چکا ہوتا، بھارتی وزیر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر نے دعوی ٰ کیا ہے کہ اگر مودی اینٹی مسلم ہوتے تو پاکستان ختم ہو چکا ہوتا،بہار انتخابات سے قبل جے رام منجھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ خواتین اور اقلیتیں بھی نریندر مودی اور نتیش کمار کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان عوام مورچہ (سیکولر) کے سربراہ اور وزیر مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جے اتن رام منجھی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی مسلم مخالف ہوتے تو پاکستان آج موجود نہ ہوتا۔ انہوں نے بہار میں این ڈی اے کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی بھی رشتے داروں اور دیگر عوامل کی وجہ سے بعض مواقع پر مخالفت میں دھوکہ کھا چکی ہے، جبکہ این ڈی اے نے مسلم برادری کے ساتھ کام کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید