پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بنگلادیش کے آرمی چیف اور چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے بنگلادیش کے چیف آف ایئر اسٹاف حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے بھی ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ڈیفنس کالج بنگلادیش کا بھی دورہ کیا، نیول چیف نے صدر این ڈی سی اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف کو ادارے کے مینڈیٹ و پروگرامز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چٹاگانگ میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر چٹاگانگ سے ملاقات کی، نیول چیف نے کمانڈر بنگلادیش نیوی فلیٹ اور ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔