• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون مسافر کا 14 تولے سونا، ایک لاکھ کیش اور موبائل فون چوری، ملزم گرفتار

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

ٹرین میں دوران سفر خاتون مسافر کا 14 تولے سونا، ایک لاکھ کیش اور موبائل فون چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

لاہور سے ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق خاتون مسافر چند روز قبل ٹرین سے کراچی سے فیصل آباد کا سفر کر رہی تھیں۔ 

ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق خانپور اور شہداد پور کے درمیان ملزم نے خاتون کے پرس سے سونا، رقم اور موبائل فون چرالیا۔ 

ریلوے پولیس خانپور نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو محراب پور سندھ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ 12 تولے سونا اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ ملزم عادی مجرم ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید