سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ابھی تو شروعات ہے جو استعفے آئے وہ فوری منظور ہوں گے۔ مزید استعفے آئیں گے، وہ بھی فوری منظور کیے جائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ جس ہلچل کا ذکر پچھلے تین چار دن سے کر رہے تھے، چائے کی پیالی میں وہ طوفان لانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ استعفے دے کر کسی نے کوئی تیر نہیں چلایا، ویسے بھی سروس میں وقت کم ہی بچا تھا۔ یہ لفظ یاد رکھیں کہ اب پراکسیز کا حساب ہوگا۔ قوم کو سمجھ آگئی ہوگی کہ کون کس پارٹی کا سہولت کار تھا۔