• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ڈی سی نوشکی و اہلِ خانہ کو یرغمال بنانیوالے دہشتگردوں نے ہزیمت اٹھائی: اے سی نوشکی ماریہ شمعون

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون---جیو نیوز گریب
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون---جیو نیوز گریب

اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے کہا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ31 جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور ان کے اہلِ خانہ کو یرغمال بنایا، دہشت گردوں نے کوشش کی کہ وہ نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں، مگر دہشت گردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، کور کمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوشکی سمیت بلوچستان کی عوام کو پیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا، پاکستان زندہ باد۔

قومی خبریں سے مزید