کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو گھر سے 200 تولہ سونا اور ایک لاکھ امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ بینک کے لاکر سے زیورات اور ایک لاکھ امریکی ڈالر نکلوا کر ڈرائیور کے ہمراہ گھر لایا۔
ایف آئی آر کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان تعاقب کرتے ہوئے گھر آئے۔ ایک ڈاکو گھر کے باہر موجود رہا۔ جبکہ تین اندر داخل ہوئے اور سونا و ڈالرز لوٹ کر فرار ہوگئے۔